چاول کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

چاول کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کم آمدنی والے طبقے کی معاشی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

 شہر میں اچھے معیار کے چاول 380 سے 460 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے۔اسی دوران، درجہ اول کی ایک کمپنی نے گھی اور آئل کی قیمت میں 10 روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا، جس کے بعد یہ اشیاء 590 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہی ہیں۔شہریوں نے مہنگائی میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔