دوشنبے (خصوصی رپورٹ) افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر طالبان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا حملہ، علاقے میں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کی عکاسی کرتا ہے۔ تاجکستان کی اسٹیٹ کمیٹی فار نیشنل سکیورٹی کے مطابق افغانستان سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تین مسلح افغان دہشت گردوں کو سرحدی سکیورٹی آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا۔افغان دہشت گردوں کے قبضے سے ایم سولہ رائفل، کلاشنکوف اسالٹ رائفل، تین پستول، دس دستی بم، نائٹ ویڑن ڈیوائس، دھماکہ خیز مواد اور دیگر عسکری سامان برآمد کیا گیا۔