پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں بھی 25 سے 50 فیصد تک اضافہ کردیا
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) پنجاب بھر میں جائیدادوں کے ڈی سی ریٹس میں اضافے کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں بھی 25 سے 50 فیصد تک اضافہ کردیا جائیداد کے سرکاری ریٹس اور ٹیکسوں کی شرح میں ہوشربا اضافے کے ساتھ ہی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو نئے مالی سال کے ٹیکس نوٹس بھی بھجوا دئیے نئے جاری کردہ نوٹسوں میں ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو یہ نوٹس 22 دسمبر کے بعد بھجوائے گئے اس طرح ہر شہری سے سرچارج کی مد میں بھاری رقوم بھی ٹیکس میں ڈال دی گئی ۔ذرائع کے مطابق رواں سال جنوری میں ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد نہ صرف 5 مرلہ سے کم گھروں اور بیواؤں کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرلیا گیا بلکہ بیشتر شہریوں کو 1 سے 3 سال کے سابقہ بقایا جات بھی بھجوا دیئے گئے