آج سے نئی فیس کیساتھ جائیدادمنتقلی ،لاہور کے 363موضع جات کے ریٹس بڑھے
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور سمیت صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس عائد کرتے ہوئے ڈی سی پراپرٹی ریٹس میں اضافہ کر دیا گیا ،پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا آن لائن سسٹم بیٹھ گیا، ہزاروں رجسٹریوں کا اندراج رک گیا ہے ،پرانی فیسوں کی بجائے نئی فیسوں کے اطلاق سے رجسٹریاں آج سے ہو نگی،لاہور کے 363موضع جات کے ڈی سی پراپرٹی ریٹس میں اضافہ ہواہے ، جائیداد کی منتقلی پر سالانہ ڈی سی ریٹس پانچ فیصد بڑھا دیئے گئے۔فروخت کنندہ جائیداد کی فروختگی پر ساڑھے چار فیصد ٹیکس ادا کرے گا جبکہ خریدار ڈیڑھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرے گا۔ آج سے شہری نئے پراپرٹی ریٹس کے مطابق جائیداد منتقل کروا سکیں گے۔