غزہ پر قبضے کے اسرائیلی بیانات نے واشنگٹن کو ناراض کر دیا

واشنگٹن (ائی این پی)  امریکہ  نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے متعلق مسلسل بیانات پر اسرائیل پر سخت تنقید کی ہے اور انہیں اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بیانات مشرقِ وسطی میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور عرب ممالک کو ممکنہ امن عمل سے دور کر رہے ہیں۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اعلی سطحی ذرائع نے اسرائیلی حکومت، خصوصا وزیر دفاع یسرائیل کاتز کے حالیہ بیانات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے