سپریم کورٹ سے وفاقی آئینی عدالت کو 22 ہزار 910 مقدمات منتقل، 333 نئے مقدمات درج
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئینی عدالت کو مقدمات کی منتقلی کے بعد نئے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کے مطابق 13 نومبر تک سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 56 ہزار 608 تھی، جو اب کم ہو کر 33 ہزار 796 رہ گئی ہے۔ یہ کمی وفاقی آئینی عدالت کو 22 ہزار 910 مقدمات کی منتقلی کے نتیجے میں آئی ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ ہفتے 333 نئے مقدمات دائر ہوئے، جبکہ عدالت عظمیٰ میں اسی عرصے کے دوران 304 مقدمات نمٹائے گئے۔ ان کارروائیوں سے سپریم کورٹ کی مقدمات کے نمٹانے کی صلاحیت اور رفتار میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے، خاص طور پر جب مقدمات آئینی عدالت کو منتقل کیے گئے ہیں۔