ملک کو ڈیجیٹائز بنانے کیلئے حکمت عملی تشکیل دیدی: احسن اقبال

 خلائی اور کوانٹم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کیلئے کوشاں ہے،  تین نئے نیشنل سینٹرز برائے کوانٹم کمپیوٹنگ، نینو ٹیکنالوجی اور نیو مینوفیکچرنگ قائم کئے جا رہے ہیں
 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے  حکومت نے  اڑان پاکستان  کے تحت ملک کو ڈیجیٹائز بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ پاکستان خلائی اور کوانٹم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کے لیے کوشاں ہے،  اس کے لیے تین نئے نیشنل سینٹرز برائے کوانٹم کمپیوٹنگ، نینو ٹیکنالوجی اور نیو مینوفیکچرنگ قائم کیے جا رہے ہیں۔ اے آئی رائز ایکسپو 2025 کے دوران خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت نے  اڑان پاکستان  کے تحت ملک کو ڈیجیٹائز بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دی  ہے۔ وزیرِ منصوبہ بندی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور عالمی مسابقت کا انحصار ٹیکنالوجی اور جدید سائنسی میدان میں ترقی پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خلائی اور کوانٹم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کے لیے کوشاں ہے، اور اس کے لیے تین نئے نیشنل سینٹرز برائے کوانٹم کمپیوٹنگ، نینو ٹیکنالوجی اور نیو مینوفیکچرنگ قائم کیے جا رہے ہیں