لاہور(کرائم رپورٹر)نیو انارکلی پولیس کا انڈین ہندو یاتری کے ساتھ احسن اقدام وجے کمار نامی انڈین یاتری شاپنگ کے لیے نیو انارکلی بازار آیاشاپنگ کے دوران ڈرائی فروٹ خریدتے وقت فارن کرنسی میں رقم ادا کی، رقم ادائیگی کے دوران انڈین شہری نے دوکاندار کو پیسے زیادہ دے دئیے حساب کرنے پر معلوم ہوا کہ پیسے کم ہیں،وجے کمار نیو انارکلی پولیس کے پاس مدد کے لیے پہنچ گیانیو انارکلی پولیس نے فوری مدد کرتے دکاندار کی تلاش کی اور رقم واپس لیکر دی انڈین جھتے کے گائیڈ اور وجے کمار نے نیو انارکلی پولیس کا شکریہ ادا کیاایس پی سٹی قاضی علی رضا نے غیر ملکی شہری کی مدد کرنے پر ایس ایچ او نیو انارکلی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ مذہبی رسومات کے لیے آنے والے غیر ملکی یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔