ماڈل ٹاؤن میں سابق وزیرِ اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے حوالے سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید چوہدری نے خصوصی شرکت کی، جہاں شہید بی بی کے ایصال ثواب کے لیے دعائیں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں پیپلز پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی جن میں بشیر ریاض، ملک ندیم، میاں مصباح، ملک وقار، میاں ایوب، خالد بٹ، احمد ملک، ڈاکٹر رفیق، عفنان بٹ، لالا فرخ، سہیل ملک، بشارت صدیقی، عامر نصیر، اور محمد آصف شامل تھے۔شرکاء نے شہید بے نظیر بھٹو کی جرات مندانہ قیادت اور ان کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا، اور ان کے سیاسی نظریات اور اصولوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔