لاہور ہائیکورٹ نے بینک منیجر کی گاڑی سے فارن کرنسی چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم ارسلان حسین کی عبوری درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ملزم ارسلان حسین، جو فرٹیلائزر کمپنی کا ملازم ہے، نے بینک منیجر اسفندیار احمد کی گاڑی سے فارن کرنسی چوری کی تھی۔ یہ واقعہ سول لائن تھانے میں درج کرایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، ملزم بائیو میٹرک ڈیواس لینے کے لیے بینک منیجر کی گاڑی میں آیا تھا اور اس دوران اس نے گاڑی سے رقم چوری کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج کر دی۔ اس سے پہلے سول لائن پولیس نے ملزم کو ہائیکورٹ کے احاطہ سے گرفتار کر لیا تھا۔