یہ ہمارے اور ہمارے کرد بھائیوں کے درمیان خون کی دیوار کھڑی کئے ہوئے ہیں: طیب اردگان
انقرہ(آئی این پی )ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے انتباہ جاری کیا ہے کہ کرد جنگجو ہتھیار پھینک دیں یا پھر دفن ہونے کے لئے تیار ہو جائیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے اپنی جماعت کے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ان علیحدگی پسند قاتلوں کو یا اپنے ہتھیاروں کو الوداع کہنا پڑے گا یا پھر انہیں شام کی سرزمین میں خود دفن ہونا ہوگا، ہم دہشت گرد تنظیموں کو صاف کر دیں گے کیونکہ یہ ہمارے اور ہمارے کرد بھائیوں کے درمیان خون کی دیوار کھڑی کئے ہوئے ہیں۔