بھارتی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کا آخری فلمی گانا، جسے انہوں نے بطور پلے بیک سنگر ریکارڈ کیا تھا، اپنی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، آشا بھوسلے کا آخری گانا ’اے میری زندگی، تو چھپی ہے کہاں‘ آنے والی ڈرامہ کامیڈی فلم ’اوم کا ہری‘ میں شامل کیا گیا ہے، جسے 8 ستمبر کو گلوکارہ کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔آشا بھوسلے نے یہ گانا 2023 کے آخر میں ریکارڈ کیا تھا، اس وقت ان کی عمر 90 سے زائد تھی۔ فلم میں اداکار انشومن جھا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ہدایت کاری ہریش ویاس نے انجام دی ہے۔ واضح رہے کہ آشا بھوسلے نے رواں سال اپریل میں طویل علالت کے بعد وفات پا گئی تھیں۔