دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جس کی بڑی وجہ بھارتی آبی جارحیت بتائی جا رہی ہے۔
موجودہ صورتحال کے مطابق دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ایکسپوٹینشلی ہائی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 لاکھ کیوسک پانی کی آمد ہوئی، اور پانی کی سطح 6 لاکھ 96 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی۔
ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد: 6,96,534 کیوسک
ہیڈ مرالہ سے پانی کا اخراج: 6,90,034 کیوسک
ہیڈ خانکی کے مقام پر بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے:
خانکی بیراج پر پانی کی آمد: 3,08,018 کیوسک
پانی کا اخراج: 3,07,736 کیوسک
یہ غیر معمولی سیلاب علاقائی سطح پر خطرہ بڑھا رہا ہے اور متعلقہ حکام کی فوری توجہ اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔