ہمیشہ مفاہمت کی بات کرتا ہوں، ناجائز سزائوں، نا اہلیوں اور گرفتاریوں سے دوریاں بڑھیں گی، تپش جاری رکھیں گے تو ملک کا نقصان ہوگا
سلمان اکرم راجہ سمیت کسی رہنما کو پارٹی معاملات پر ٹوئٹ نہیں کرنی چاہئے، پارٹی کے اندر سے باتیں باہر آتی ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں اختلافات ہیں
راولپنڈی(آئی ا ین پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے ضمنی انتخابات پر کچھ شکوک وشبہات ہیں، عمران خان کی ہدایات اگر انتخابات میں حصہ نہ لینے کی ہیں تو بانی کی بات ہی حتمی ہوگی، ان کی ہدایات پر 100 فیصد عمل ہوگا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے آیا تھا لیکن پولیس نے روک دیا، ملاقات سے روکنا مناسب نہیں،ہمیشہ مفاہمت کی بات کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ناجائز سزاوں، نا اہلیوں اور گرفتاریوں سے دوریاں بڑھیں گی، تپش جاریں رکھیں گے تو ملک کا نقصان ہوگا، عدالتی احکامات واضع ہیں، اوپن ٹرائل کے کون سے لوازمات پورے کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تھا کہ کوئی بھی پارٹی لیڈر پبلک میں استعفے کا ذکر نہیں کرے گا، بانی کی واضع ہدایت ہے کہ کوئی رہنما پبلک میں کمنٹس بھی نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجا سمیت کسی رہنما کو پارٹی معاملات پر ٹوئٹ نہیں کرنی چاہئے، پارٹی کے اندر سے باتیں باہر آتی ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں اختلافات ہیں، بدقسمتی سے کوئی نہ کوئی چیز پارٹی کے اندر سے باہر آجاتی ہے جو ہمارے خلاف استعمال ہوتی ہے