خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا‘مقابلے میں10سی سی ڈی اہلکار زخمی
دیربالا(آئی ا ین پی) خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں پولیس اور سی سی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے9دہشت گرد ہلاک ، دو شہری شہید اور 10 سی سی ڈی اہلکار زخمی ہو گئے۔ڈی پی او دیر بالا سید محمد بلال کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع پر سی سی ڈی اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 فتنہ الخوارج کے دہشت گرد مارے گئے جن میں سے5 شرپسندوں کی لاشیں مل گئیں۔سید محمد بلال نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران دو شہری بھی شہید ہو گئے