آئی ایم ایف کی قدرتی آفات سے نقصانات میں کمی کیلئے انشورنس کور فراہم کرنے کی تجویز

اسلام آباد (آئی این پی )  عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )نے قدرتی آفات سے نقصانات میں کمی  کیلئے  پاکستان کو انشورنس کور فراہم کرنے کی تجویز دے دی ۔میڈیارپورٹ  کے مطابق قدرتی آفات کے دوران اربوں روپے کے نقصانات کے باوجود انشورنس ناپید ہے، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے قدرتی آفات کے باعث نقصانات کم کرنے کے لیے انشورنس کور فراہم کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں بینکنگ انڈسٹری کی ترقی کے باوجود انشورنس کا شعبہ عالمی معیار کے مطابق نہیں ہے، حکومتی ترقیاتی منصوبوں کو بھی قدرتی آفات سے متعلق انشورنس کور فراہم نہیں کیا جاتا۔