مانسہرہ(خصوصی رپورٹ )مانسہرہ کے علاقے پانو ڈھیری میں شوہر نے بیوی اور بچوں کو یرغمال بنالیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے 3 گھنٹے تک بیوی اور بچوں کو روڈ کے کنارے یرغمال بنائے رکھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گھریلو جھگڑے پر ملزم نے اہل خانہ کو یرغمال بنایا۔