لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقے سے ڈولفن سکواڈ نے بچے کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں اوباش ملزم حارث 12 سالہ (ع) کو ورغلا کر قریبی کوارٹر لے گیااور زیادتی کا نشانہ بنایا۔پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم نے شہری کی اطلاع پر ملزم کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کیلئے چوکی اڈا پلاٹ کے حوالے کر دیا۔