نیویارک،سڈنی(آئی این پی )نیویارک کے میئر ظہران ممدانی اور آسٹریلوی وزیر اعظم نے امریکی صدر ٹرمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مئیرنیویارک ظہران ممدانی نے کہا کہ سیاسی تشدد مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ وائٹ ہائوس پریس ڈنر حملے میں صدر ٹرمپ اور مہمان محفوظ ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی وزیر اعظم کا بھی کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول سمیت وائٹ ہائوس پریس ڈنر کے تمام شرکا محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہیں۔