واشنگٹن، ٹرمپ، جیفری سے متعلق ویڈیوز عمارت پر پروجیکٹ

 مناظر واشنگٹن ہلٹن کی عمارت پر دکھائے گئے جنہیں دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی
واشنگٹن (آئی این پی )واشنگٹن ڈی سی میں ایک غیر معمولی احتجاج کے دوران مظاہرین نے امریکی صدر ٹرمپ اور بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تصاویر اور دستاویزات ایک عمارت پر پروجیکٹ کر دیں۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مناظر واشنگٹن ہلٹن کی عمارت پر دکھائے گئے جنہیں دیکھنے کے لیے سڑک کے دوسری جانب لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔پروجیکشن میں ایپسٹین سے منسلک تصاویر اور دستاویزات شامل تھیں جبکہ ساتھ آڈیو بھی چلائی گئی جس میں مبینہ طور پر اس کی ای میلز کے اقتباسات سنائے گئے۔ یہ احتجاج 24 اپریل کو اس وقت کیا گیا جب شہر میں ایک اہم تقریب کی تیاریاں جاری تھیں۔یہ مظاہرہ سالانہ وائٹ ہائوس کوریسپونڈینٹ ڈنر سے ایک دن قبل سامنے آیا، جو صحافیوں، سیاستدانوں اور اہم شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے، اس سال اس تقریب کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدر اس میں شرکت کررہے تھے۔وائٹ ہاوس کوریسپونڈینٹ ڈنر کے دوران فائرنگ، صدر ٹرمپ محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیایاد رہے کہ ٹرمپ کے میڈیا کے ساتھ تعلقات ہمیشہ
 سے کشیدہ رہے ہیں اور وہ اکثر میڈیا کو فیک نیوز قرار دیتے رہے ہیں