واشنگٹن (آئی این پی )امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ اور بدنامِ زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کا ٹائی ٹینک انداز میں ایک متنازع مجسمہ احتجاجا نصب کر دیا گیا، جس نے سیاسی حلقوں اور عوام میں نئی بحث چھیڑ دی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ امریکی کپیٹل کے قریب نیشنل مال پر نصب کیا گیا ہے، جس میں دونوں شخصیات کو مشہور فلم ٹائی ٹینک کے ایک معروف پوز میں دکھایا گیا ہے۔مجسمے میں ٹرمپ کو ایپسٹین کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو فلم کے مرکزی کردار جیک ڈاسن اور روز دی وٹ کے مشہور منظر کی نقل ہے