برطانیہ کے امریکہ میں سفیر کرسچن ٹرنر کا سیکرٹ سروس کا شکریہ

 ہم اس بات پر شکر گزار ہیں کہ صدر اور تقریب میں موجود دیگر افراد محفوظ رہے:سوشل میڈیا پر پوسٹ
واشنگٹن(آئی این پی ) برطانیہ کے امریکہ میں سفیر کرسچن ٹرنر نے اپنے ایک پیغام میں امریکی سیکرٹ سروس کا شکریہ ادا کیا ہے۔برطانوی سفارت خانے کے دیگر اہلکاروں کے ساتھ ٹرنر خود بھی عشائیے میں شریک تھے۔بی بی سی کے مطابق انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وائٹ ہائو س نامہ نگاروں کے عشائیے میں شریک سفارت خانے کی ٹیم سیکرٹ سروس کے فوری اور پیشہ ورانہ ردعمل پر شکر گزار ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات پر شکر گزار ہیں کہ صدر اور تقریب میں موجود دیگر افراد محفوظ رہے اور زخمی اہلکار کی مکمل صحت یابی کے لیے بھی ہم دعا گوہ ہیں۔واضح رہے کہ اس عشائیے میں شرکت کے لیے متعدد سیاستدان، سفارتکار اور دیگر اہم اور مشہور شخصیات موجود تھیں۔