کراچی(آئی این پی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کا دورہ کیا جہاں قونصل جنرل اور سفارتی عملے نے ان کا خیرمقدم کیا۔ گورنر سندھ نے امریکا کے 250ویں یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے امریکی حکومت اور عوام کو 250ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔