سعودی وزارت ہاؤسنگ نے اعلان کیا ہے کہ ریاض میں تمام موجودہ اور نئے کرایہ داری معاہدے آئندہ پانچ سال تک ایک ہی کرایے پر برقرار رہیں گے اور مالکان کرایہ نہیں بڑھا سکیں گے۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں پر مالی دباؤ کم کرنا اور متوسط و کم آمدنی والے طبقات کو مناسب رہائش فراہم کرنا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کے "ویژن 2030" کے تحت ریاض کو عالمی سطح پر جدید کاروباری و رہائشی مرکز بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔