ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز کی نامور اداکارہ انوشے عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی 2019ء میں ہی ختم ہو گئی تھی۔
یہ بات انہوں نے اداکارہ اُشنا شاہ کے شو میں گفتگو کے دوران عوام کے سامنے رکھی۔انوشے عباسی نے بتایا کہ وہ 2014ء میں اداکار عینان عارف سے شادی کر چکی تھیں اور اس وقت شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم انہوں نے اپنی والدہ کی شدید علالت کے باعث اس طلاق کی خبر عوام سے چھپائی تھی، تاکہ والدہ کی صحت کے دوران کوئی ذاتی سوالات نہ اٹھائے۔
اداکارہ نے کہا کہ والدہ کے علاوہ بھی وہ نہیں چاہتی تھیں کہ کسی کو طلاق کے بارے میں علم ہو، اس لیے یہ راز طویل عرصے تک محفوظ رہا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2021ء میں والدہ کے انتقال کے بعد حالات مزید مشکل ہوگئے، لیکن فیملی نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور مدد کی۔انوشے نے اپنی ذاتی زندگی کے اس اہم موڑ پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ عوامی سطح پر اپنی کہانی بیان کر رہی ہیں تاکہ سچائی سامنے آئے۔