ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے ترکیہ میں شادی کرلی۔
انوشے اشرف پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور انہوں نے ٹی وی پر میزبانی کے فرائض بھی بخوبی انجام دیے ہیں۔ وہ ماحولیات اور جانوروں کے حقوق کے حوالے سے بھی سرگرم رہتی ہیں اور ان مسائل پر آواز اٹھاتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ انوشے نے اپنے دوست ڈینو علی سے ترکیہ میں شادی کی، اور اس خوشی کی خبر انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
اداکارہ نے اپنی پسندیدہ جگہ ترکیہ میں شادی کی، اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ انوشے اشرف نے گزشتہ سال جون میں ڈینو علی سے نکاح کیا تھا، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔شادی کے موقع پر اداکارہ نے ہلکے ہرے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا، جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔ انوشے کی شادی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔