بغیر اجازت دوسری شادی ، اپیل مسترد،مجرم کی سزا برقرار

 ٹرائل کورٹ کی سزا ٹھیک ،بیوی پرانی ہوجائے تو کیانئی شادی کی گرائونڈ بن جاتی 
عورتیں بھی ایسا کرنا شروع ہو جائیں تو معاشرے کا کیا حال ہو گا؟،چیف جسٹس
لاہور (کرائم رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر محمد حسین کی اپیل مسترد کر تے ہوئے 3 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کو برقرار رکھاہے اورریمارکس دئیے کہ ٹرائل کورٹ نے سزا معقول وجوہات کے ساتھ سنائی ہے۔ مجرم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شوہر نے پہلی شادی 1999 میں اور دوسری 2017 میں کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اگر بیوی پرانی ہو جائے تو کیا نئی شادی کی گرائونڈبن جاتی ہے؟ اگر عورتیں بھی ایسا کرنا شروع ہو جائیں تو معاشرے کا کیا حال ہو گا؟،اپیل میں سزا کے خلاف آپ کی کیاگرائونڈز ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس نے پہلی بیوی کو بسانے کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ دعویٰ دوسری شادی سے پہلے کیا گیا یا بعدمیں؟،مجرم کا وکیل چیف جسٹس کے سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔