عمران خان انصاف کے طلب گار، عدالت آخری امید ہے: بیرسٹر گوہر

عمران خان انصاف کے طلب گار، عدالت آخری امید ہے: بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے انصاف کے حصول کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، مگر تاحال کامیابی نہیں ملی۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو 17 جنوری کو سزا سنائی گئی تھی اور اب 25 ستمبر آگیا ہے، لیکن وہ مسلسل انصاف کے طلب گار ہیں۔ ان کے بقول شاید عمران خان کے پاس جو چابی ہے اس سے انصاف کا دروازہ نہیں کھل رہا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالت ہی عمران خان کی آخری امید ہے، اور اگر کیسز نہیں سنے جائیں گے تو اس سے شکوک و شبہات اور دوریاں پیدا ہوں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت نیب پراسیکیوٹر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔