PSX میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 160,000 پوائنٹس سے اوپر

PSX میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 160,000 پوائنٹس سے اوپر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس 821 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 160,101 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 یہ اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے۔ماہرین کے مطابق اس غیر معمولی تیزی کی بڑی وجہ توانائی سیکٹر میں سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کے لیے حکومت کی سنجیدہ پالیسیوں، آئی ایم ایف پروگرام میں پیش رفت اور معاشی اشاریوں میں بہتری ہے، جنہوں نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کا جوش و خروش نمایاں رہا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اصلاحاتی ایجنڈے میں تسلسل برقرار رکھتی ہے تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج مستقبل میں مزید مستحکم ہو سکتی ہے۔