پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 1,87,000 پوائنٹس پر بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 1,87,000 پوائنٹس پر بحال

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,87,734 پوائنٹس کی حد پر ٹریڈ کر رہا تھا۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1,86,900 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی علامت ہے، جبکہ تیزی کے دوران مختلف سیکٹرز میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔