شکرگڑھ: خاتون پر کتوں کا حملہ، شدید زخمی

شکرگڑھ: خاتون پر کتوں کا حملہ، شدید زخمی

شکرگڑھ کے نواحی گاؤں گگ میں خاتون پر محلے دار کے کتوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

عصمت بی بی اپنی بچی کے لیے دوائی لینے جا رہی تھیں کہ کتوں نے حملہ کر دیا۔ متاثرہ خاتون کی ٹانگ اور جسم پر زخم آئے، انہیں علاج کے لیے تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔زخمی خاتون نے بتایا کہ وہ بچے کی دوا لینے جا رہی تھیں کہ کتوں نے کاٹ لیا۔ اہل خانہ کے مطابق انتظامیہ کو کئی بار کتوں پر قابو پانے کے لیے درخواست دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل لیگل رپورٹ کے مطابق کتوں کے مالک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔