شکرگڑھ: کرتارپور راہداری سے 247 بھارتی یاتریوں کی آمد، معمول کے مطابق زیارت جاری

شکرگڑھ: کرتارپور راہداری سے 247 بھارتی یاتریوں کی آمد، معمول کے مطابق زیارت جاری

شکر گڑھ:کرتارپور راہداری معمول کے مطابق یاتریوں کے لیے کھلی رہی، جس کے تحت آج صبح بھارت سے بذریعہ راہداری 247 سکھ یاتری پاکستان پہنچے۔

دربار صاحب کرتارپور کی انتظامیہ کے مطابق راہداری کے ذریعے آنے والے یاتریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی گئیں، جن میں امیگریشن، سیکیورٹی اور رہنمائی شامل ہے۔یاتریوں نے دربار صاحب کرتارپور حاضری دی، مذہبی رسومات ادا کیں اور عبادت کے بعد پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے راہداری کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رکھا۔یاتریوں نے کرتارپور میں موجود سہولیات، امن و امان، صفائی اور انتظامات کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں اپنے مقدس مقام کی زیارت کا موقع ملا۔یاد رہے کہ کرتارپور راہداری پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک امن کی علامت سمجھی جاتی ہے، جو سکھ برادری کو ویزا فری رسائی فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اپنے مقدس مقام دربار صاحب کی زیارت کر سکیں۔