وزیراعظم نے ہر پاکستانی کی آواز کو موثر طریقے سے پیش کیا،سیدال خان

 دورہ امریکہ پاکستان کی ترقی خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد(آئی این پی )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے وزیراعظم  محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ امریکہ اور اقوام متحدہ  میں تاریخی خطاب کو پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیا  اور  کہا ہے  کہ وزیراعظم نے دنیا کے سب سے اہم فورم پر نہ صرف پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں اجاگر کیا بلکہ ہر پاکستانی کی آواز کو عالمی سطح پر موثر طریقے سے پیش کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم کے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ  دورہ امریکہ پاکستان کی ترقی خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگاانہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب اور تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے متوقع ملاقات پاکستان کے اعتماد، دفاعی تعاون اور خارجہ پالیسی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی