پی ٹی اے سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر تفصیلات طلب

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر تفصیلات طلب کر لیں۔لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کیلئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار کے وکیل سے تفصیل طلب کی۔درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کم عمر بچے فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں جس سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں