توانائی کے شعبے میں ٹیکسوں میں کمی کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں:محمد اورنگزیب کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے گزشتہ ایک سال سے بھرپور کوششیں جاری تھیں۔ اس اسکیم کی بدولت توانائی کے شعبے پر دور رس مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ توانائی کے شعبے میں ٹیکسوں میں کمی کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ توانائی شعبے کو درپیش گردشی قرضے کے سنگین مسئلے کے خاتمے کیلئے ایک جامع منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔