اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ کیا گیا، گرین وچ معیاری وقت کے مطابق نظارہ دوپہر دو بج کر ترپن منٹ پر اور پاکستان میں رات سات بج کر ترپن منٹ پر دیکھا گیا۔ رات کو آسمان پر چاند عام دنوں سے کہیں زیادہ نمایاں رہا ، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں مکمل چاند کا یہ دلکش نظارہ دیکھا گیا ، جسے سپر مون کہا جاتا ہے۔سپر مون کے موقع پر چاند اپنے مدار میں زمین کے نسبتا قریب ہوتا ہے، اسی وجہ سے یہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔سائنس انوں کے مطابق اس کی چمک میں تقریبا 30 فی صد اور ظاہری حجم میں 14 فی صد تک اضافہ محسوس ہو سکتا ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق نومبر کا یہ سپر مون بھی زمین سے چاند کے قریب ہونے کے باعث غیرمعمولی طور پر روشن دکھائی دے رہا ہے، امریکا اور یورپ سمیت دنیا کے کئی خطوں میں بھی لوگوں نے اس نظارے کا مشاہدہ کیا ۔اس سپر مون کے نام کا تعلق شمالی امریکا میں پائے جانے والے بیور نامی آبی جانور سے ہے۔2026 کا پہلا سپر مون جنوری میں نظر آیا تھا، رواں سال کا یہ دوسرا سپر مون ہے، جبکہ رواں سال کا آخری سپر مون 23 اور 24 دسمبر کو دیکھنے کا موقع ملے گا