دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی سپر مون کا نظارہ کیا گیا

چاند معمول سے زیادہ روشن اور بڑا نظر آیا‘  شہری چھتوں پر اور کھلے میدانوں میں چاند دیکھتے رہے
اسلام آباد (آئی این پی )  دنیا بھر کے پاکستان میں بھی سپر مون کا شاندار نظارہ کیا گیا ۔ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون کے دوران چاند معمول سے زیادہ روشن اور قریب نظر آیا ، یہ سال کا سب سے بڑا سپر مون ہے،شہریوں نے چھتوں اور کھلے میدانوں میں چاند دیکھنے کے لیے رخ کیا۔دوسری جانب فوٹوگرافرز سپر مون کے حسین مناظر کو کیمروں میں قید کیے، سپر مون کے موقع پر سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار ہے ۔ماہرین  نے کہا کہ اگلا سپر مون اگلے سال اسی ماہ میں متوقع ہے، آج رات آسمان پر چاند اپنے پورے جوبن پر ہے اور نایاب منظر لوگوں کو مسحور کر رہا ہے۔