اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی براہ راست قیادت اور مسلسل نگرانی میں کیش لیس پاکستان کے قومی ایجنڈے پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے مراکز کی تعداد چار گنا اضافے سے 20 لاکھ سے متجاوز اور سالانہ ڈیجیٹل لین دین کا حجم بڑھ کر 16 ارب تک پہنچ گیا ہے۔بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر بیان میں انہوں نے کہا کہ کیش لیس پاکستان قومی ترجیح ہے جس کی قیادت وزیراعظم محمد شہباز شریف کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جون 2025 سے اب تک ڈیجیٹل معیشت کی جانب منتقلی کے لیے اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں جن سے ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور مالیاتی خدمات تک رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے