نوٹ نچھاور کرنے کے معاملے پر فریقین میں تلخ کلامی کے بعد تصادم ہوا تھا
لاہور (کرائم رپورٹر) باٹا پور میں شادی کی تقریب کے دوران نوٹ نچھاور کرنے کے معاملے پر دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا ہوگیا، پولیس نے دولہا سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ایک میرج ہال میں پیش آیا، جہاں نوٹ نچھاور کرنے کے معاملے پر تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے دولہا سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے اور امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے