ممبئی (آئی این پی)بالی وڈ فلم ساز لکشمن اتریکر نے انکشاف کیا کہ اداکارہ شردھا کپور فلم 'ایٹھا' کے گانے کیلئے 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے انجری کا اشکار ہوئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز لکشمن اتریکر نے حال ہی میں فلم کے گانے 'جی جی رے جی' کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شردھا کپور کی کام سے لگن اور محنت کی تعریف کی۔انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نے مہاراشٹرا کے روایتی رقص 'تماشا' اور 'لاوانی' کو سیکھنے کے لیے لگن کا مظاہرہ کیا، فلم میں وہ مشہور فنکارہ 'وتھابائی بھا مانگ نارائن گائوں کر' کا کردار ادا کررہی ہیں، یہ گانا مڈھ آئی لینڈ پر تعمیر کیے گئے ایک شاندار سیٹ پر فلمایا گیا تھا جس کے لیے کئی ہفتوں تک محنت کرنا پڑی۔فلم ساز کے مطابق شردھا نے ہر گانے کے لیے 25 دن تک ریہرسل کی اور وہ روزانہ 8 گھنٹے تک 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر مشق کرتی تھیں جس کی وجہ سے ان کے پاں سوجھ جاتے تھے۔