آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دیکر لڑکی اغوا

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دیکر 19 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا،پولیس نے مغویہ  کو سیالکوٹ سے بحفاظت بازیاب کرکے اغواکار خاتون کو گرفتارکرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلارہی ہے۔تفصیل کے مطابق 19سالہ طالبہ کے گھر سے نکلنے کے کچھ دیر بعد فون بند ہونے پر اسکی والدہ نے یونیورسٹی سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ بیٹی یونیورسٹی نہیں پہنچی۔ صورتحال کاعلم ہونے پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش کا آغاز کیا اور مغویہ کا سراغ لگا کر سیالکوٹ سے بحفاظت بازیاب کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا کہ مغویہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک خاتون ملزمہ نے جھانسہ دیا تھا کہ وہ اس کے ساتھ مل کر آن لائن کام کرکے پیسے کمائیگی، جس پروہ لڑکی کو جھانسہ دے کر سیالکوٹ لے گئی اور پولیس کو چکما دینے کے لیے اپنی لوکیشن تبدیل کر تی رہی۔