پیسی کمشنر کا ریکوری اہداف پورا نہ ہونے کا سخت نوٹس

لاہور (خصوصی رپورٹ)کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس پیسی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں فیصل آباد (ویسٹ)، سرگودھا اور شیخوپورہ ڈائریکٹوریٹس کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے ریکوری اہداف پورا نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے افسران کو پندرہ دن کی ڈیڈ لائن جاری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو مقررہ اہداف ہر صورت یقینی بنانے ہوں گے بصورت دیگرکام نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔