50 روپے سے 40 ہزار کرنے کی منظوری،ورکرز کا شدید تحفظات کا اظہار
لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ ممبران کے الاونس میں کئی سو گنا اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بورڈ گورنرز کا الاونس 50 روپے سے بڑھا کر 40 ہزار تک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ہونے والے سوشل سکیورٹی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں الاونس بڑھانے کی منظوری لی گئی۔فی اجلاس ممبران کو شرکت پر 40 ہزار روپے تک دئیے جائیں گے ،گورننگ باڈی نے اپنا الاونس خود ہی بڑھانے کا فیصلہ کیا۔فیصلے پر ورکرز نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ورکرز کو پیسی کے ہسپتالوں میں علاج کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری طرف پیسی گورننگ باڈی نے اپنے الاونسز میں کئی گنا اضافہ کرلیا۔