این اے 251، جے یو آئی کے سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم

الیکشن ٹربیونل نے 22 متنازع پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا 
کوئٹہ (خصوصی رپورٹالیکشن ٹربیونل نے این اے 251 سے جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سید سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد عامر نواز رانا کی سربراہی میں قائم ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ سید سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے اور حلقے کے 22 متنازع پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔اپنی درخواست میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ خوشحال کاکڑ نے این اے-251 ڑوب،قلعہ سیف اللہ،شرانی میں عام انتخابات 2024 کے دوران سنگین بے ضابطگیوں اور جعلی ووٹوں کا الزام لگایا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ جے یو آئی ف کے امیدوار کو ڈی سیٹ کیا جائے،کیس کی سماعت کے بعد ٹربیونل نے 22 متنازع پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔