الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 سے کامیاب رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن روک دیا

ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو حلقے کے 22 پولنگ اسٹیشنز  پر دوبارہ انتخاب کرانیکا حکم دیا ہے
کوئٹہ(آئی این پی ) الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 سیکامیاب  رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔الیکشن ٹربیونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے انتخابی عذرداری پر سماعت کی جس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر علی جان اور نصیراحمد پیش ہوئے۔الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 پر انتخابی عذرداری کا محفوظ فیصلہ سنایا اور حلقے سے کامیاب رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو حلقے کے 22 پولنگ اسٹیشنز  پر دوبارہ انتخاب کرانیکا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ حلقے سے منتخب مولاناسمیع الدین کی کامیابی کو چیئرمین پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی خوشحال خان نے چیلنج کیا تھا۔