لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم کی ملکیت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر علی ترین نے ملتان سلطانز کی ملکیت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس ٹیم کا حصہ رہا، مجھے سلطانز کے فینز اور ٹیم سے محبت ہے اور جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے پر فخر بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے مرحوم انکل عالمگیر ترین پر بھی فخر ہے کہ انہوں نے ملتان سلطانز کی فرنچائز اور نمائندگی کے حوالے سے فیصلہ کیا تھا۔علی ترین نے لکھا کہ ’میں نے ہمیشہ اپنے پلیئرز اور اسٹاف کو واضح کیا تھا کہ وہ محنت کریں اور اپنے حق کیلیے لڑتے ہوئے ہر دن چلینجز سے نبردا?زما ہوں، میں نے انہیں ہدایت کی تھی کہ فینز کی توقعات پر پورا اتریں کیونکہ وہ اچھے کھیل کی وجہ سے شکست بھول سکتے ہیں مگر مقابلہ کرنے کے سلسلے کو جاری رکھیں۔فرنچائز مالک نے لکھا کہ ’یہ وہ خیال تھا جس کی وجہ سے ہم نے معاشی نقصان کے باوجود بھی گراؤنڈ اور دوسرے میدان میں کامیابیاں حاصل کیں کیونکہ میں نے کبھی پیچھے ہٹنے کا سوچا نہیں تھا‘۔