لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ میں اوباش ملزم 10 سالہ نعیمہ، 8 سالہ ایمان کو سکول سے ورغلا کر ویرانے میں لے آیا اور زیادتی کی کوشش کی،ایک بچی کی آواز سن کر ڈولفن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور بچیوں کو ریسکیو کر کے والدین کے سپرد کر دیا۔دریں اثنا چوہنگ میں محمد اسماعیل نامی اوباش نے بچے کو ڈرا دھمکا کے زیادتی کی ، چوہنگ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا، مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔