جنگ بند ی کیلئے متنازع امن منصوبے میں تبدیلیوں کا خیر مقدم

کیف (آئی این پی )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے  متنازع 28 نکاتی امن منصوبے میں مجوزہ تبدیلیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اب جنگ کے خاتمے کیلئے   ضروری اقدامات کی فہرست قابل عمل ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس فریم ورک میں بہت سے صحیح عناصر کو شامل کیا گیا ہے۔یوکرینی صدر کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ یوکرین اور اس کے یورپی اتحادیوں کی جانب سے امن منصوبے کا ایک ترمیم شدہ مسودہ تیار کیا گیا ہے