فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی قیادت، بصیرت اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا
جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا پر پھول رکھے ،پاک فوج کے دستے نے جنرل ساحر شمشاد کو گارڈ آف آنر پیش کیا
راولپنڈی (آئی این پی )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی قیادت، بصیرت اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مرکزی کردار رہا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا،جی ایچ کیو آمد پر یادگارِ شہدا پر پھول رکھے ،پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔