اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جناب علی اردشیر لاریجانی نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مستحکم برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے پْرعزم ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے بھی پاکستان اور ایران کے تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کی بنیاد پر تعلقات کو آگے بڑھایا جانا چاہیے